کوئٹہ، لیہ ،بہاولنگر اور کراچی کے شہریوں نے ترقی کے لئے نئے صوبوں کی حمایت کر دی
بلوچستان جیسے بڑے رقبے کے صوبے کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا بہت ضروری ہے
اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر کے عوام کی جانب سے نئے چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔کوئٹہ، لیہ ،بہاولنگر اور کراچی کے شہریوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے نئے صوبوں کی حمایت کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھاکہ بلوچستان جیسے بڑے رقبے کے صوبے کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا بہت ضروری ہے۔شہریوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، اس سیلوگوں کوبنیادی سطح پر سہولیات ملیں گی۔ صوبہ بہاولپور بننے سے جنوبی پنجاب کے شہروں کے مسائل حل ہوسکیں گے۔شہریوں کے مطابق نئے صوبے بننے سے سندھ کے نظرانداز علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوں گے۔