سردار اختر مینگل نے بطور رکن اسمبلی حاصل تمام مراعات واپس کر دیں

78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک، وصولی کی تصدیق بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کر دی
 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے بعد بطور رکن اسمبلی حاصل کی گئی تمام مراعات واپس کر دیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو 78 لاکھ 92 ہزار روپے کا چیک ارسال کیا، جس کی وصولی کی تصدیق بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو این اے-256 خضدار کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 فروری 2026 کو استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے 3 ستمبر 2024 سے مؤثر قرار دیا۔