نہ تو گندم در آمد کی، نہ نجی شعبے کو اجازت دی، چینی مل مالکان کے مفادات حکومت کو عزیز ، ان کو چینی بر آمد کرنیکی اجازت دیدی:مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خدشہ ہے آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلو یا اس سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چینی مل مالکان کے مفادات حکومت کو عزیز ہیں ان کو چینی بر آمد کرنے کی اجازت دے دی۔