ناقص آئل میں سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند

 تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود، خوراک کا کاروبار لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سلامت پورہ میں واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ مارا اور ناقص آئل میں سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں چھپ کر ناقص اجزا سے مضر صحت سنیکس تیار کرنے پر کارروائی کی گئی۔فرائنگ کے لیے کھلے اور ناقص آئل کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔لیبل پر تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود، خوراک کا کاروبار لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔