لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈاتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوس فیکٹری، سنیکس یونٹ،بیکری سمیت 7فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کی،گندے انڈوں سے سنیکس تیار کرنے پر یونٹ بند،ناقص انتظامات پر جوس فیکٹری کو 1لاکھ جرمانہ عائد کرکے500کلو فنگس زدہ مالٹے تلف کردئیے گئے۔