622 افراد کو 12 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد جرمانے

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اورپنجاب پولیس کے مسلسل بروقت اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 37 مقدمات درج کئے گئے اور12 افراد گرفتار کئے گئے۔ 622 افراد کو تقریباً 12 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 142کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 23، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 520، صنعتی سرگرمی کی 04، اینٹوں کے بھٹوں کی 18 اور دیگر مقامات پر 07 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2945 ملزمان گرفتار ہوئے، 3558  مقدمات درج کئے گئے۔ 37326 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ، 44 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ 6761 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1939، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30038،صنعتی سرگرمی کی 345، اینٹوں کے بھٹوں کی 1351، دیگر مقامات کی 326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6180 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 497 کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 04 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 24 ہزار 498 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 67 ہزار 268 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 10 ہزار 54 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔