362 افراد کو ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 29 کو وارننگ ،18مقدمات کا اندراج

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  اور پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 18 مقدمات درج  کئے گئے اور 12 افراد گرفتار ہوئے ، 362 افراد کو ساڑھے  5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 29 کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 07،  زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 266 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 02 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3644 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3014 مقدمات درج کئے گئے۔ 38290 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ ، 60 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے۔ 6916 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1974، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 30811 ، صنعتی سرگرمی کی 347 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1361، دیگر مقامات کی 327 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4865 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند جبکہ 02 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 35 ہزار 259 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،01 لاکھ 68 ہزار 467 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔