بانی نے کہا ہمیںبدلہ نہیں لینا،بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی،وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈ یا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عمران خان کا کہنا ہے 24نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ انہیں بدلہ نہیں لینا، ہمیں بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی۔فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا پاراچنار واقعے پر بانی پی ٹی آئی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف پلان رکھتی ہے۔