65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے 65سال سے زیادہ عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے لیے 65سال سے زیادہ عمر کے عازمین کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ گذشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔