پاکستانی عازمین حج کیلئے 3 حفاظتی ویکسین لگوانا لازمی قرار

 اسلام آباد(آ ئی این پی ) سعودی عرب کی طرف سے پابندی کے بعد سال 2026 کے حج پر جانے والے پاکستانیوں کے لئے  تین حفاظتی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، سعودی عرب نے انسداد کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی ختم کر دی۔  پاکستانی حجاج کے لیے انسداد کورونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی حجاج کے لئے  گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے، پاکستانی حجاج کیلئے  رواں سال حج پر جانے سے قبل مذکورہ تینوں ویکسین لگوانا لازمی ہوگا