برازیل کیساتھ تعلقات کو ایک پائیدار ہم نصیب معاشرے میں تبدیل کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا کہ برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کے خواہاں ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے حال ہی میں برازیل کا اپنا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، دورے کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا وہ چین برازیل تعلقات کو ایک پائیدار ہم نصیب معاشرے میں تبدیل کریں گے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کو برازیل کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ جوڑیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور صدر لولا نے مشترکہ طور پر چین اور برازیل کے تعلقات کی ترقی کے 50 سال کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔