سندھ ہائیکورٹ: پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کالعدم قرار

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی اور کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی ڈائریکشن کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی۔