کرسٹیانو رونالڈو نے کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو ری پوسٹ کر دی

کرسٹیانو رونالڈو نے کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو ری پوسٹ کر دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو ری پوسٹ کر دی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریم بینزیما کی یہ ویڈیو پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں خانہ کعبہ میں طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں کرسٹیانو رونالڈو نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے اس پر ردعمل دیا۔رونالڈو کے اس اقدام کو مختلف حلقوں میں مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی پروفیشنل لیگ میں شمولیت کے بعد سے کرسٹیانو رونالڈو متعدد بار روایتی سعودی لباس میں بھی نظر آ چکے ہیں، جبکہ کریم بینزیما بھی سعودی کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کو کھیل، ثقافت اور مذہبی عقیدت کے امتزاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کر رہی ہے۔