فرانس کے معروف فٹبالر کریم بینزیما، جو اس وقت سعودی کلب الاتحاد کے لیے کھیل رہے ہیں، مبینہ طور پر رواں سیزن کے اختتام پر کلب فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔
بینزیما نے اپنی کیریئر کا بیشتر حصہ اسپین کے کلب ریال میڈرڈ میں گزارا، جہاں انہوں نے 14 سالہ شاندار کیریئر کے دوران 25 ٹرافیاں جیتیں، جن میں 5 یوئیفا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔اتحاد کے لیے اپنے پہلے سیزن میں بینزیما کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے جلد ہی فارم میں واپسی کی۔ اس سیزن میں، انہوں نے 10 میچوں میں 10 گول اسکور کیے ہیں، اور سعودی پرو لیگ میں گولز کے حوالے سے وہ ٹاپ اسکورر الیگزینڈر مترووک سے صرف دو گول پیچھے ہیں، جب کہ کرسٹیانو رونالڈو کے برابر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، باوجود اس کے کہ بینزیما اپنی فارم میں مضبوط واپسی کر چکے ہیں، وہ اپنے مستقبل کا جائزہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر جلد ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ بینزیما کا موجودہ معاہدہ الاتحاد کے ساتھ 2026 تک ہے، جس میں وہ سالانہ 86 ملین پاؤنڈ کماتے ہیں۔اپنے کیریئر میں، بینزیما نے ریال میڈرڈ کے لیے 648 میچوں میں 354 گول اسکور کیے، اور 2022 میں 44 میچوں میں 44 گول کر کے بیلن ڈی اور بھی جیتا۔