یوریا سے بھرے ٹرالر کو آگ لگ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم-3 پر سمندری کے قریب یوریا سے بھرا ٹریلر آگ کا شکار ہوگیا۔ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ بروقت کارروائی کے باعث ٹریفک محفوظ رہی اور بڑا حادثہ ٹل گیاآگ سے چند بوریاں اور چار ٹائر جزوی طور پر متاثر ہوئے، تاہم موٹروے پولیس نے عملے، باقی سامان اور ٹریلر کو محفوظ بنادیا۔موٹروے پولیس افسران نے فوری ردعمل، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی۔