لاہور(کرائم رپورٹر)اساتذہ و سرکاری ملازمین نے گریجویٹی ،پنشن اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ آگیگا پنجاب نے 13 جنوری کو تمام سرکاری محکموں میں تالہ بندی کی کال دے دی۔ آگیگا پنجاب کے عہدیداروں کا کہنا تھا مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 15 جنوری کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔