رواں سال: 2476منشیات فروشوں کی جیل یاترا

 859 کلو چرس، 216 کلو آئس اور 79 کلو ہیروئن،123 کلو بھنگ برآمد، مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے 
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 2476 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لییترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 859 کلو چرس، 216 کلو آئس اور 79 کلو ہیروئن برآمد کی، جبکہ 123 کلو بھنگ، 25 کلو افیون اور 13 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی چین کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیاسی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لیے پولیس افسران دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں، جبکہ آن لائن اور کورئیر سروسز کے ذریعے منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔