بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

بلوچستان: واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ سندھ کے شہروں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔