خواتین اور بچے مریم نواز کی ریڈ لائن ، مومنہ کیس میں انصاف ہوگا

یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں:حناپرویزبٹ
 لاہور(آئی این پی )پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن حنا پرویز بٹ نے مومنہ اقبال کیس میں انصاف ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیر اعلی پنجاب آفس سے منسلک لوگ اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی سربراہ نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر قائم ہیں کہ خواتین اور بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور یہ محض نعرہ نہیں، وہ اپنے اقدامات سے اسے بارہا ثابت کر چکی ہیں۔  لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے یقین دہانی کروائی کہ ان شا اللہ مومنہ اقبال کیس میں بھی انصاف ہوگا۔