کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، خانیوال، کراچی اور فیصل آباد میں کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے 11 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، خانیوال، کراچی اور فیصل آباد میں کی گئیں 6 کارروائیوں کے دوران 106.530 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 104 کلو 400 گرام چرس، 2 کلو ہیروئن، 130 گرام وزنی 74 ایکسٹسی گولیاں شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔