انتظامیہ نے کریک ڈائون شروع کردیا ،کئی غیرقانونی پوائنٹس اور املاک کو سیل کر دیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی مویشی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈا ئون شروع کر دیا ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کئی غیرقانونی پوائنٹس اور املاک کو سیل کر دیا گیا ۔ ا سسٹنٹ کمشنرکینٹ فاطمہ ارشد نے رنگ روڈ پر غیرقانونی پوائنٹس کا خاتمہ کر دیا ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب تزاری نے کوٹلی غازی سے غیرقانونی سیل پوائنٹ کو ختم کر کے11 افراد کوگرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیرنے راوی پل سے غیرقانونی پوائنٹ ہٹا دیا۔