ناشتے کا بل مانگنے پر محلے دارملزمان کا دکان پر دھاوا

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں ناشتے کا بل مانگنے پر محلے دارملزمان کا دکان پر دھاوا، ملزم نے دکاندار کے 2بیٹوں پر گرم دودھ پھینک دیا ،2کو چاقو کے وار سے زخمی کردیامدعی مقدمہ گل زرخان کا کہنا تھا کہ ملزم امجد ،عادل اور رضا سمیت 10افراد نے دکاندار کے بیٹوں پر حملہ کیا،ملزم نے بقایا جات اور ناشتے کے پیسے مانگنے پر ساتھیوں سمیت حملہ کیاملزم کی جانب سے گرم دودھ پھینکنے سے 2بیٹے عمر شہزاد اور عباد زخمی ہوگئے،ملزمان نے چاقو کے وار کرکے 2بیٹوں نصیب اور گل شاہد کو زخمی کیا اور فرار ہوگئیملزمان جاتے ہوئے دکان سے 55 ہزار اور موبائل فون بھی لوٹ کرلے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیامزید قانونی کارروائی جاری ہے۔