شالیمار میں 26 سالہ اویس شالیمار روڈ پر سڑک عبور کرنے لگا کہ کرین نے ٹکر ماردی، ڈرائیور فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں کرین کی ٹکر سے نوجوان دم توڑگیاترجمان ایدھی کے مطابق شالیمار میں 26 سالہ اویس شالیمار روڈ پر سڑک عبور کرنے لگا کہ اس دوران کرین نے ٹکر ماردی۔اطلاع ملنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوجوان کی لاش میو ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔