ہم گوبر کھانے ،موتر پینے والے لوگ نہیں:بھارتی لڑکی مودی کی پالیسیوں پر پھٹ پڑی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے نریندر مودی اور ان کی جنگجویانہ پالیسیوں کے خلاف کھلے عام تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔  لڑکی نے جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے آپ سے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرو؟ کیا اس حملے کے بعد بھارت میں ترقی کے دروازے کھل گئے؟لڑکی کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوانوں کو جنگ نہیں بلکہ اچھی تعلیم، معیاری اسپتال، روزگار کے مواقع اور کسانوں کے لیے سہولتیں درکار ہیں۔ ہمیں مندر نہیں، اچھی یونیورسٹیاں چاہئیں تاکہ دیش ترقی کرے۔نوجوان خاتون نے مزید کہا کہ ہم گوبر کھانے، موتر پینے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہم کسانوں کی پیداوار کھاتے ہیں اور ان کے حق میں بولیں گے۔