بھائیوں نے 35 ہزار کا گوبر چوری کیا گیا : بہن نگینہ مائی، لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بر آمد ، 1ملزم گرفتار
مظفرگڑھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نواحی علاقے رنگ پور میں بہن نے بھائیوں کے خلاف بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا ،پولیس کے مطابق نگینہ مائی نے درخواست دی کہ گھر کے سامنے اس کے مویشیوں کے گوبر کا ڈھیر پڑا تھا جسے اس کے بھائی ٹریکٹر ٹرالی میں چوری کرکے لے گئے۔ ملزموں نے اس کا 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا ، پولیس نے 5 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ،پولیس کے مطابق گوبر سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔