پانی پر جنگ کریں گے تو ہم جواب دینا بھی جانتے ہیں :اعجاز حسین جاکھرانی

 اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار کا افسوسناک واقعہ ہے سندھ طاس کا جب معاہدہ ہوا معاہدے میں ورلڈ بنک تھرڈ پارٹی تھی طے ہوا 70 فیصد کنٹرول پاکستان کے پاس ہوگا 30 فیصد انڈیا کے پاس کنٹرول ہوگا کتنی جنگیں ہوئیں لیکن کبھی بھی پانی کو تھریٹ نہیں کیا گیاعظیم جنگوں میں بھی پانی کو نہیں روکا گیاپاکستان نے پہلے بھی جواب دیا اب بھی جواب دینے کا حق رکھتا ہے اگر آپ ہمارا پانی روکیں گے تو ہو سکتا چین آپکا پانی روک دے اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم جواب دینا بھی جانتے ہیں