زیر تربیت ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کہنے پر پابندی

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے زیر تربیت ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کہنیپر پابندی عائد کر دی ۔پی ایم ڈی سی کے مراسلے مطابق زیر تربیت پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کوپوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کی بجائے سپیشلٹی رجسٹرار کہا جائے گا ۔پی ایم ڈی سی نے ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کواس حوالے سے مراسلہ جاری کردیاہے۔ مراسلے کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کہنے سے ڈاکٹرز کو کم تر سمجھا جاتا ہے ،پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کو سپیشلٹی رجسٹرار لکھنے سے ڈاکٹرز کی توقیر برقرار رہے گی ۔