بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں:وزیردفاع کا انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دو بڑے دہشت گرد گروہ بھارت کے ایجنٹ ہیں اور اسلام آباد خضدار میں اسکول بس پر حملے میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے مکمل ثبوت پیش کرے گا۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے، ہم اپنے دعووں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ ان کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے، ہم پر جو الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد تھے، لیکن بی ایل اے ایک بھارتی ایجنٹ کی طرح لڑ رہی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارت کے ایجنٹ ہیں، ان کا مذہب اور قوم سے کوئی تعلق ہیں، بھارت ان کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہ یہاں خونریزی میں ملوث ہیں۔صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی