بھارت نے کشن کنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا

آٹھ مقام(آئی این پی )بھارت ہزیمت کے باوجود ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے پھرآبی جارحیت کرتے ہوئے  دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ آٹھ مقام پردریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دبا ئوکم ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔گزشتہ دنوں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریائوں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے