بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ: اسرائیل سے تعلقات پر مودی حکومت کو شدید تنقید

 تاثر پیدا ہو رہا ہے  حکومت اسرائیل کو بھارت پر فوقیت دے رہی ہے:اپوزیشن
نئی دہلی (  آن لائن )بھارت کی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور حالیہ بیانات کے معاملے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ایوان میں ہنگامہ خیز بحث دیکھنے میں آئی۔اپوزیشن رہنما راجیو شکلا نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مودی کے اسرائیل سے متعلق بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم بھارتی بھی ‘‘Motherland’’ اور ‘‘Fatherland’’ جیسے بیانات کو سمجھنے سے قاصر ہیں، جس سے حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھتے ہیں۔راجیو شکلا نے مزید کہا کہ سابق بی جے پی رہنما وجیندر سنگھ کے بیانات کے تناظر میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو بھارت پر فوقیت دے رہی ہے، جو ایک حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے۔