بھارتی فوج مودی کے دبائو میں ، کانگریس رہنما کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ

نئی دہلی(آئی این پی )  بھار ت میں کانگریس رہنما رینوکا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ رینوکا چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ فوج پر مرکزی حکومت کے حق میں بولنے کے  لئے دبائو  ڈالا جا رہا ہے، جسے انہوں نے سب سے خوفناک صورتحال قرار دیا۔ یہ بیان سامنے آتے ہی حکمران جماعت بی جے پی نے سخت ردعمل دیا۔بی جے پی کے ترجمان سی آر کیسوان نے رینوکا چوہدری کے ریمارکس کو انتہائی تقسیم پیدا کرنے والا اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلح افواج کی عزت مجروح ہوتی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر خبر ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے رینوکا نے کہا، سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پہلی بار فوجی قیادت سامنے آ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ان پر حکومت کے حق میں بولنے کا دبا ہے۔کیسوان نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی جماعت کا سینا ویرودی (فوج مخالف) رویہ کوئی نیا نہیں ہے