نوروز امید، تجدید اور ہم آہنگی کی علامت ہے:بلاول بھٹو

 نوروز امید، تجدید اور ہم آہنگی کی علامت ہے:بلاول بھٹو
امید ہے یہ نوروز سب کے لئے خوشی، خوشحالی اور نئی امید کی نوید ثابت ہوگا:چیئرمین پی پی
اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز تجدید، امید اور ہم آہنگی کی ایک خوبصورت عکاسی ہے، جو انسانیت کو نئی شروعات کی طاقت فراہم کرتا ہے اور فطرت و انسانی زندگی کے درمیان قائم دائمی رشتے کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی طاقت اس کے بھرپور ثقافتی تنوع میں مضمر ہے، جہاں ہر روایت اور تہوار قومی اجتماعی شناخت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امید کا اظہار کیا کہ یہ نوروز سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور نئی امید کی نوید ثابت ہو۔