لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے نوروز تجدید مسر اور امن و خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔