بلاول بھٹو پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں:فیصل میر

 آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا:مجید غوری
لاہور( خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی لاہورکے صدر فیصل میر نے کہا ہے ہم بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ جس کے پیپلز پارٹی ہر کارکن محنت کررہا ہے، بلاول بھٹو زرداری جب ملک کے وزیراعظم بنیں گے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔فیصل میر کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور خاتونِ اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب بھی منعقد کی گئی،جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما مجید غوری نے محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر کارکنان نے جئے بھٹو اور وزیر اعظم بلاول کے نعرے بھی لگائے۔مجید غوری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے یکم فروری کو کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تاریخی ریلی نکال کر ثابت کردیا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلیٰ پنجاب بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔