اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے امریکی حمایت یافتہ قرارداد مضحکہ خیز، گمراہ کن قرار دے دی

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات پر پابندیوں کی دھمکی دینے والی امریکی حمایت یافتہ مجوزہ قرارداد کو مضحکہ خیز اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی مشن کی جانب سے کہا گیا کہ واشنگٹن کی یہ کوشش کہ قرارداد کے شریک ممالک کو وسیع عالمی حمایت کی علامت کے طور پر پیش کیا جائے بالکل مضحکہ خیز اور گمراہ کن ہے۔