گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ، مجھے پولیس سیکورٹی واپس نہیں دی گئی:ایمل ولی

پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) کے صدر سینیٹر ایمل ولی نے سکیورٹی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ  اس  معاملے پر گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیزہے اور پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پر مامور اہلکار نہیں۔اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ جھوٹا تاثر دیا گیا کہ پولیس سکیورٹی واپس کردی گئی، حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ میرے ذاتی سکیورٹی اہلکار  ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں