لندن کے گولڈرز گرین میں یہودی اکثریتی علاقے میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینس سروس ہتزولا نارتھ ویسٹ کی 4 ایمبولینسز کو آگ لگادی گئی۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر یہود مخالف نفرت انگیز جرم سمجھا جا رہا ہے۔واقعہ پیر کی علی الصبح پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد 3 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔