لندن: یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے کیس میں مزید تین گرفتاریاں

لندن: یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے کیس میں مزید تین گرفتاریاں

لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے واقعے میں تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پولیس نے مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور انہیں مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا، اور اس کے سلسلے میں پہلے بھی کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے دو کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے واضح کیا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔علاوہ ازیں، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ انہیں فوری طور پر حکام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ تحقیقات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔