نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ کے رن وے 4 پر ایک ایئر کینیڈا ایکسپریس کی پرواز اور فائر ٹرک میں تصادم ہوا، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے میں طیارے کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق یہ پرواز کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آئی تھی اور رن وے عبور کرنے والے فائر ٹرک کو یونائیٹڈ ایئرلائنز کی بوئنگ 737 میکس پرواز کی مدد کے لیے اجازت دی گئی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا۔طیارے میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے، جن کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں ایئرپورٹ پر ریسکیو اور انخلاء کی کارروائیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔