ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس پر حملے کیے تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خطے میں توانائی و پانی کی تنصیبات پر حملے کیے جائیں گے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا، جسے لبنانی صدر جوزف عون نے ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور کہا کہ اسرائیل ایران کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایرانی حملوں میں جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونہ میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران نواز فورسز پی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جو امریکی سفارتکار اور ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔