تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں اور "ایک بوند تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے"۔
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادی خطے میں دباؤ بڑھائیں تو سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جس میں آبنائے ہرمز کی بندش بھی شامل ہے۔ایرانی حکام نے واضح کیا کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ اپنی بڑی طاقت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکی ردعمل:
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کہ امریکا جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گا، ایرانی پاسداران نے سخت ردعمل دیا اور اسے چیلنج کر دیا۔
دیگر واقعات:
کویت کی ایک بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد ایک کارگو ٹینکر سے سمندر میں تیل رسنے کی اطلاعات
ابتدائی رپورٹس کے مطابق جہاز کا عملہ محفوظ
عالمی اثرات:
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی بندش عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔