کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 23 مارچ کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین بھی جیکب آباد کے مقام پر ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ معطلی صرف ایک دن کے لیے ہے اور 23 مارچ کے بعد ٹرین سروس دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔متاثرہ مسافروں کے لیے ریلوے انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی مالی پریشانی نہ ہو۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ واپس لینے کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا اور وہ معذرت خواہ ہیں کہ ایک دن کے لیے سروس معطل رہی۔