وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے پر بریفنگ دی جائے گی

وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے پر بریفنگ دی جائے گی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم سے رابطہ کیا اور دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، اور درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔