آؤٹ فال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی رکشہ سے ٹکر، افسوسناک حادثہ

آؤٹ فال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی رکشہ سے ٹکر، افسوسناک حادثہ

گزشتہ روز دوپہر تقریباً 4 بجے آؤٹ فال روڈ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔

 حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ حادثے کے دوران قربانی کے 4 بکرے بھی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، رکشہ قربانی کے بکرے لے جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 4 سالہ محمد اریشان، 13 سالہ ثاقب، اور رکشہ کے ڈرائیور نذیر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حادثے کے دوران رکشہ میں موجود 2 بکرے موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر 2 بکروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ، "موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔"پولیس کا مزید کہنا ہے کہ، "مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اگر کسی کو اس حادثے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔"