لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پولیس میں اسسٹنٹ کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کا دو روزہ سلسلہ لاہور سمیت پنجاب کی 7 ڈویڑنز میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ 50 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ کمیشن کے ممبران ڈاکٹر ارشاد ، نجم وحید اور سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے پنجاب بھر میں قائم امتحانی مراکز کا سرپرائز دورہ کیا اور انتظامات اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موبائل فون سگنل جیمرز کو بھی چیک کیا۔