گٹر سکیم چیک کرتے گٹر کا ڈھکن کھول کر بیٹا نیچے اترا توگیس سے بیہوش ہوگیا
سرگودھا،واں بھچراں(خصوصی رپورٹ)گٹر کی گیس سے ٹھیکیدار کا بیٹا جاں بحق ،کزن سمیت دو بیہوش ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں میں ضلع کونسل گٹر سکیم پر جاری کام کا ٹھیکیدار اللہ بخش اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ سکیم کو چیک کر کے چالو کروانے گیا جہاں بیمار ہونے کے باعث ٹھیکیدار خود گاڑی سے نہ اتر سکا اور اس کا بیٹا اور بھتیجا گٹر سکیم چیک کرتے ہوئے گٹر کا ڈھکن کھول کر بیٹا نیچے اترا جس نے گٹر پائپ لائن کے آگے سے اچانک اینٹیں ہٹائیں تو گٹر کی گیس سے بیہوش ہوا۔ جس کو بچانے کے لئے اس کا کزن اور تیسرا لڑکا رسیوں کی مدد سے نیچے اترے تو وہ دونوں بھی گیس کی وجہ سے بیہوش ہو گئے جن کو ریسیکو 1122 نے گٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ٹھیکیدار کا بیٹا دم توڑ گیا اور اس کے بے ہوش بھتیجے کو میانوالی ہسپتال ریفر اور فیضان کو واں بھچراں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔