ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال سے نامعلوم لڑکی اورنامعلوم کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں لاوارث قرار دیکر سپرد خاک کردیا گیا۔ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں نہر9ایل سویا 102/9-L سے 6سالہ بچے کی لاش ملی جس کے جسم پر کوئی نشان نہ ہے ،جسے تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاوارث قراردے دیا۔ ادھر جھال روڈ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی سے 15سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی جس کے جسم پر بھی کوئی نشان نہ ہے۔ تھانہ فتح شیر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردے دیا۔ دونوں لاشوں کو تدفین کیلئے ایدھی کے سپرد کیا گیا جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔