بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 126 گاڑیوں کو2 لاکھ جرمانہ
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری ہیں چوبیس گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی517 گاڑیوں کو 10 لاکھ 34 ہزار جرمانہ عائد کرکیگاڑیاں بند کر دی گئیں بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 126 گاڑیوں کو2 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا سی ٹی او لایور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ انتہائی خستہ حال 221 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا،جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس رکھنے پر6 گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، کریک ڈاؤن کیلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی6 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں،تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں،انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کردیا گیا،سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہیں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری کئے جارہے ہیں سی ٹی او لاہور کیطرف سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دے گئے ہیں شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں،