رجسٹریشن بالکل مفت ، پاسپورٹ کی معیاد 26 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ، سرداریوسف
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027 کے لئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں حج 2027 رجسٹریشن کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے، جبکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور عازمین کو سرکاری یا نجی حج اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔سردار محمد یوسف نے واضح کیا کہ حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے اور عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے