نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ڈیجیٹل حج نظام فعال کر دیا گیا :وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے اگلے برس حج 2027 کے خواہشمند افراد کیلئے آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کر دی ۔رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کا حج آپریشن مکمل ہوگیا اور اگلے برس حج کے انتظامات کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ڈیجیٹل حج نظام فعال کر دیا گیا ہے